21 جولائی 2011 - 19:30

وسطی چین میں مسافروں سے بھری ایک بس میں آگ لگنے سے41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور اور پانچ مسافروں کوزندہ بچا لیاگیاہے۔

ابنا: شینوہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی چین میں مسافروں سے بھری ایک بس میں آگ لگنے سے41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور اور پانچ مسافروں کوزندہ بچا لیاگیاہے۔اطلاعات کے مطابق صوبہ ہینان میں ہائی وے پربس کو یہ حادثہ پیش آیا جو مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی ۔اطلاعات کے مطابق بس میں مضر صحت اشیا بھی موجودتھیں جن میں مبینہ طور پرآگ لگی ۔ذرائع  کے مطابق ڈرائیور اور پانچ مسافروں کوزندہ بچا لیاگیاہے۔

...............

/169